اسرائیلی سفاکیت تھم نہ سکی: غزہ پر تازہ حملوں میں خواتین، بچوں سمیت 112 فلسطینی شہید

غزہ سٹی میں حماس کی وزارت صحت کے زیرانتظام سکول پر حملے میں 60فلسطینی شہید ہوئے ،شمالی غزہ میں بمباری سے 71افراد شہید درجنوں زخمی ہوئے 
غزہ(آئی این پی) غزہ میں اسرائیلی سفاکیت تھم نہ سکی،اسرائیل کے غزہ پر تازہ ترین حملوں میں 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں سکول پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان الواحدی کا کہنا ہے کہ یہ سکول حماس کی وزارتِ صحت چلا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس حملے میں سکول کے گرد و نواح میں مزید 30افراد شہید ہوئے ہیں۔شمالی غزہ میں مسلسل بمباری سے 71 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، شمالی غزہ میں 24گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا انخلا ء ہو چکا ہے۔