پنجاب میں انٹرنز سکول ٹیچر ز کی بھرتی کیلئے5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

 لاہور(آئی این پی )محکمہ سکول ایجوکیشن کو پنجاب بھر میں عارضی سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کیلئے مقررہ تاریخ تک پانچ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر میں ٹیچر انٹرنز کیلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30 جنوری رکھی گئی تھی، مقررہ تاریخ تک محکمہ سکول ایجوکیشن کو پانچ لاکھ 58ہزارذظ آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔ایس ٹی آئی ویب پر 3لاکھ79 ہزار951افراد رجسٹرڈ ہوئے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر میں چار ماہ کیلئے 12ہزار پانچ سو افراد کو ایس ٹی آئی بھرتی کیا جائے گا۔ محکمہ کی جانب سے سکول ٹیچرز انٹرنز بھرتی کا عمل دس فروری تک مکمل کرلیا جائے گا۔