نیو ائیر نائٹ پر پتنگ بازی ی کوشش ناکام ،5ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او وحدت کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بہترین کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا نیو ائیر نائٹ پر پتنگ بازی کا پالان ناکام بنا دیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او وحدت کالونی عنصر نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بہترین کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا نیو ائیر نائٹ پر پتنگ بازی ی کوشش ناکام کر دیا5 ملزمان کو پتنگ بازی کرتے اور آن لائن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزمان حسیب اور عبدالرحمن سے درجنوں گڈے اور ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالے انویسٹی گیشن کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او وحدت کالونی عنصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر کسی قسم کی ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، پتنگ بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔