گزشتہ سال کے مقابلے میں افغانستان میں امن کی مجموعی صورتحال میں 0.28 فیصد مزید تنزلی ریکارڈ کی گئی:رپورٹ
واشنگٹن (آئی این پی )معروف عالمی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے کہا ہے افغانستان ایک بار پھر دنیا کے غیر محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے اور امن کی صورتحال میں مسلسل بگاڑ دیکھا جا رہا ہے۔ آئی ای پی نے اپنی سالانہ گلوبل پیس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق افغان طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان عالمی امن اشاریے میں 163 ممالک میں سے 158 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ آئی ای پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں افغانستان میں امن کی مجموعی صورتحال میں 0.28 فیصد مزید تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے، جو سنگین سیکیورٹی بحران کی نشاندہی کرتی ہے