نئی عبوری انتظامیہ کے قیام کے بعد سے پاک،بنگلہ دیش کے بیچ تعلقات میں بہتری آئی
ڈھاکہ (ہآئی این پی ) بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کے دوران یہ امید ظاہر کی ہے کہ ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں جنوری میں شروع ہو جائیں گی۔محمد یونس نے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ اس ملاقات کے دوران پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہا کہ ڈھاکہ-کراچی براہ راست پروازیں جنوری سے شروع ہونے کی توقع ہے۔گذشتہ سال شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور پروفیسر یونس کی قیادت میں نئی عبوری انتظامیہ کے قیام کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے بیچ تعلقات میں بہتری آئی ہے