عید کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوں گی: ہائی کمشنر

لندن(آئی این پی )پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ عید کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیںگی ۔ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔پاکستانی ہائی کمشنر نے شرکاکو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی، کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔