ترکش ایئر لائنز کا 23 جنوری سے شام کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان

انقرہ(آئی این پی)ترک فضائی کمپنی نے23جنوری سے شام کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکش ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو بلال ایکسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کہا کہ ہم دمشق کے لیے اپنی پروازیں 23 جنوری کو شروع کریں گے اور ہر ہفتے تین پروازیں چلائی جائیں گی۔