پاکستان تاجکستان کو 1 لاکھ 43 ہزار ٹن حلال میٹ ایکسپورٹ کرے گا

 بڑے پیمانے پر کاروباری مواقع اور فارن ایکسچینج میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا:نوید اقبال
اسلام آباد(آئی این پی ) تاجکستان کے ساتھ میٹ  ایکسپورٹ میں نمایاں پیش رفت، پاکستان کا لائیوسٹاک سیکٹر نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔پاکستان تاجکستان کو 1 لاکھ 43 ہزار ٹن حلال میٹ ایکسپورٹ کرے گا، جس کا کل مالیتی حجم 14.5 ملین ڈالر ہے۔ موثر تجارتی سہولیات دوطرفہ تجارت کو 300 ملین ڈالر تک وسعت دے کر علاقائی اقتصادی ہم آہنگی کو تقویت بخشیں گی۔ میٹ پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ کے ہیڈ نوید اقبال کے مطابق، خلیجی ممالک کو میٹ ایکسپورٹ سے بڑے پیمانے پر کاروباری مواقع اور فارن ایکسچینج میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔نوید اقبال نے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور میٹ ایکسپورٹ سے کسانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع اور ملک میں معاشی خوشحالی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت اور کاروباری حکمت عملی سے پاکستان کی میٹ ایکسپورٹ 9 ممالک سے بڑھ کر 13 ممالک تک پہنچ گئی ہے۔