جکارتہ (آئی این پی )انڈونیشیا کی سب سے بڑی مسلم تنظیم نہض العلما نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ درآمدی اشیاء کے لیے حلال سرٹیفیکیشن کے قواعد پر قائم رہے، جس پر امریکا نے اعتراض اٹھایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کے چیئرمین یحییٰ چولیل ستقف نے کہا کہ انڈونیشیا کو اپنے مسلم اکثریتی عوام کو ایسی مصنوعات، خوراک اور مشروبات سے بچانا چاہیے جو حلال معیار کے مطابق نہ ہوں۔انہوں نے کہا امریکا اپنی تشویشات کا اظہار کر سکتا ہے، لیکن ہمارے پاس اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے قوانین بنانے کا حق ہے۔