پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے فیصلہ

اسلام آباد سے لندن کیلئے  ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،  پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہو گی:ترجمان  ائیر لائن 
اسلام آباد(آئی  این پی) پی آئی اے  نے مانچسٹر کے بعد اسلام آباد سے لندن کے لئے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لندن کیلئے   ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ائیرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ترجمان ائیرلائن کا کہنا ہے کہ لندن کیلئے  پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ 2026سے روانہ ہو گی۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی لندنکیلئے  پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جارہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مانچسٹرکیلئے  ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہے ہیں