پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہر ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے  اگست سے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ریاض سے سیالکوٹ کیلئے فلائٹ آپریشن 5 اگست سے شروع ہوگا جبکہ ریاض سے ملتان کی پروازوں کا آغاز 8 اگست سے کیا جائیگا۔