نیویارک( آئی این پی )امریکی ایئر لائن نے نو سال بعد وینزویلا کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 اگست سے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گی جو تقریبا ایک دہائی بعد اس روٹ پر واپسی ہوگی۔