قائد اعظم نے پاکستان مسلح جدوجہد کے بجائے دلیل اور ووٹ کی طاقت سے لیا :احسن اقبال

افسوس ہم قائد اعظم کے مورچے کی حفاظت نہ کرسکے‘اگر ایوب خان  مارشل لاء  نہ لگاتے تو مسلم لیگ انتخابات جیت چکی تھی :یوم تاسیس پر خطاب
ٓاسلام آباد(آن لائن)منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے  قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان مسلح جدوجہد نہیں بلکہ دلیل اور ووٹ کی طاقت سے لیا ‘ افسوس ہم قائد اعظم نے اس مورچے کی حفاظت نہ کرسکے اور ملک دو لخت ہوگیا‘اگر ایوب مارشل لا نہ لگاتے تو مسلم لیگ انتخابات جیت چکی تھی ۔مسلم لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ  0 دسمبر 1906 کو آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی مسلم لیگ کی بنیاد ایک نظریے اور ایک مشن پر رکھی گئی کانگریس اور برطانوی سامراج نے ہندوستان پر پنجے گاڑھے تھے مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا گیا قومیں دوسروں کی نقل کرکے نہیں بلکہ اپنی شناخت اختیار کرکے بنتی ہیں یہی کارنامہ علامہ اقبال نے بیدار کیا یہ علامہ اقبال ہی تھے جنہوں نے بطور لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کا انتخاب کیا