زندہ قومیں مایوسی کے بجائے عملی جدوجہد کرتی ہیں:ڈاکٹر اطہر

اب لاہوریوں کو پیرس نہیں بلکہ دبئی کی مثال دینا پڑے گی :سی ٹی او 
 لاہور(کرائم رپورٹر)نئے سال کے موقع پر میراتھن ریس، صحت مند معاشرے کا پیغام سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ جس طرح لاہور صاف ستھرا ہو رہا ہے اور جرائم کی شرح میں واضح کمی آ رہی ہے، اب لاہوریوں کو پیرس نہیں بلکہ دبئی کی مثال دینا پڑے گی۔ وہ نیو ایئر میراتھن ریس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں یوٹیوب پر بیٹھ کر مایوسی پھیلانے کے بجائے عملی جدوجہد کرتی ہیں، بھاگتی دوڑتی اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شہری حکومت کے ساتھ مل کر دوڑیں اور صحت مند زندگی اپنائیں لاہوری اچھی غذا بھی کھائیں اور ورزش کو بھی معمول بنائیں تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے خواتین کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وویمن آن ویل‘‘ جیسے منصوبوں کے تحت خواتین کو رکشہ اور ٹرک چلانے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مثبت سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکے۔سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ رنگ و روشنیوں کے بجائے اصل سرمایہ لوگ ہوتے ہیں، اسی لیے خواتین کو مثبت سرگرمیوں اور ترقیاتی عمل میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’میرا تھن ریس‘‘ کا آغاز نئے سال میں کیا گیا ہے اور مایوسی سے نکل کر جدوجہد کا راستہ اپنایا جائے گانیوایئر میراتھن ریس میں مختلف کیٹیگریز کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا۔ پانچ کلومیٹر کی کیٹیگری میں مہرالنساء نے پہلی، علی حسن نے دوسری جبکہ مبشر ابراہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دس کلومیٹر کی کیٹیگری میں خواتین میں فاطمہ طاہر پہلی اور مہرین دوسری پوزیشن پر رہیں، جبکہ مردوں میں ملک احمد نے پہلی اور نوشیر وان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔بیس کلومیٹر کی کیٹیگری میں محمد دانیال عرفان نے پہلی، حسن سردار نے دوسری جبکہ محمد زین ایوب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔میڈیا اور شرکاء کی جانب سے اس اقدام کو صحت مند، مثبت اور متحرک معاشرے کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا