سیلاب سے 500 ارب کا نقصان ہوا، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے، احسن اقبال

سیلاب یک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ، ایسے نقصانات سے سیکھنا ہوگا :،وفاقی وزیر کی گفتگو
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب سے 500 ارب روپے کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے، حکومت اس بار بیرون ملک امداد یا قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دے گی، کشکول کو خدا حافظ کہیں گے،کسانوں کی نقصانات کا ازالہ کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور میں زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی اور سیکریٹری جنرل انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان (آئی ای پی ) انجنیئر امیر ضمیر خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں سیلابی صورتحال اور کسانوں کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ایسے نقصانات سے سیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بحالی کیلئے چاروں صوبوں کے زرعی ماہرین اور وزرا کو بلا لیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مشاورت سے کسانوں کی نقصانات کا مداوا کریں گے، 2022 میں وعدوں کے بعد بھی دنیا نے امداد نہیں دی، اس بار دوسروں کی امداد نہیں اپنی خود انحصاری ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک سیلاب سے 500 ارب روپے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، تاہم حکومت خود انحصاری پر توجہ دے گی، اور غیر ملکی امداد یا قرض لینے کا ارادہ نہیں رکھتی، خو
د انحصاری پر توجہ دیں گے۔