شہریار منور کی اہلیہ کے عروسی جوڑے کی قیمت 60 لاکھ روپے

شہریار منور کی اہلیہ کے عروسی جوڑے کی قیمت 60 لاکھ روپے

دو روز قبل معروف پاکستانی اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوشخبری دی۔

 ان کی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر خوب سرخیوں کا باعث بنی، خاص طور پر ماہرہ خان اور دیگر مشہور شخصیات کی شمولیت نے تقریب کو جاذب نظر بنایا۔شہریار منور اور ماہین صدیقی کے عروسی لباس بھی خاص توجہ کا مرکز بنے۔ ماہین صدیقی نے اپنی بارات کے دن گولڈن رنگ کا خوبصورت اور کامدار لہنگا چولی پہنا، جس کے ساتھ انہوں نے ایک شاندار کوٹی کا انتخاب کیا۔ دوسری طرف، شہریار منور بھی براؤن اور گولڈن رنگ کے امتزاج سے تیار کردہ کوٹ اور پینٹ میں انتہائی دلکش نظر آ رہے تھے، جس پر گولڈن رنگ کے دبکے کا کام دلکش تھا۔

ان دونوں کے عروسی لباس پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے تیار کیے تھے۔ ماہین صدیقی کے عروسی لباس کی قیمت 60 لاکھ پاکستانی روپے بتائی گئی ہے، جو کہ ان کی شاندار شخصیت اور فیشن کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔