شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستان شوبز کے معروف اداکار شہریار منور اور ساتھی اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، اور اس دوران ان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اس سے پہلے، دونوں کی قوالی نائٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔مہندی کی تقریب میں ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا پہنا جبکہ شہریار منور نے آسمانی رنگ کا کرُتا زیب تن کیا، جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کے مداح انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ شہریار منور نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں دسمبر کے آخر میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔