شہریار منور کی شخصیت میں تبدیلی کی وجہ کیا ہے؟ ڈاکٹر نے ممکنہ کاسمیٹک سرجری پر رائے دے دی

شہریار منور کی شخصیت میں تبدیلی کی وجہ کیا ہے؟ ڈاکٹر نے ممکنہ کاسمیٹک سرجری پر رائے دے دی

 پاکستانی اداکار شہریار منور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے، تاہم اس بار ان کی اداکاری کے بجائے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں سے متعلق ایک ماہر ڈاکٹر کا تبصرہ زیرِ بحث ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے نئے پاکستانی ڈرامے میں ابوبکر کا کردار ادا کرنے والے شہریار منور اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔حال ہی میں ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر گفتگو کی۔ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے شہریار منور کی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے ان کی ناک کی ممکنہ سرجری اور چہرے میں فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کیا۔ انہوں نے اداکار کے نئے انداز کو بھی سراہا۔

ڈاکٹر کا یہ تبصرہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی اپنی آرا کا اظہار شروع کردیا۔ بعض صارفین نے کہا کہ شہریار منور اب پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں نے ان کی ظاہری شخصیت کے بجائے اداکاری کو زیادہ اہم قرار دیا۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں کو کاسمیٹک طریقہ علاج کے بجائے بڑھتی عمر کے قدرتی اثرات سے بھی جوڑا۔