لاہور(خصوصی رپورٹر)مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی ممتاز قانون دان و سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پہنچ گئے‘راسخ الٰہی، ہمیش خان، محمد خان بھٹی اور دیگر بھی چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ تھے ‘انہوں نے رانا انتظار اور رانا کامران کے والد رانا محمد منشاء کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ‘چودھری پرویزالٰہی نے کہا والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے‘ دعا ہے اللہ تعالیٰ رانا منشاء مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے