کرائم رپورٹر ز ایسوسی ایشن الیکشن،علی ساہی صدر منتخب

حماد اسلم سینئر نائب صدر ،احمر کھوکھرنائب صدر کی سیٹ جیت گئے 
 مجاہد شیخ جنرل سیکرٹری ،سرفراز خا ن جوائنٹ سیکرٹری ، عمر یعقوب خزانچی ہونگے 
 حسن خالد ، رمضان بیگ،خرم ملک،علی چوہدری اور فراز نظام ایگزیکٹو باڈی ممبر
لاہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور کرائم رپورٹر ز ایسوسی ایشن کے پہلی بار لاہور پریس کلب میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا ،جس میں 99کرائم رپورٹرز نے حق رائے دہائی کا استعمال کیا ،نتائج کے مطابق علی ساہی لاہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور کرائم رپورٹر ز ایسوسی ایشن کے پہلی بار لاہور پریس کلب میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا ،جس میں 99کرائم رپورٹرز نے حق رائے دہائی کا استعمال کیا ،نتائج کے مطابق علی ساہی 50ووٹ لیکر دو سال کے لئے ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل احمد فراز نے 49ووٹ حاصل کئے، سینئر نائب صدر کے لئے حماد اسلم ،نائب صدر کے لئے احمر کھوکھر،جنرل سیکرٹری کے لئے مجاہد شیخ،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے سرفراز خان اور خزانچی کے لئے عمر یعقوب منتخب ہوئے ،اس کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کے لئے حسن خالد ،مرزا رمضان بیگ،خرم ملک،علی چوہدری اور فراز نظام کامیاب قرار پائے۔انتخابات کا کامیاب انعقاد کروانے پر تمام کرائم رپورٹرز نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا شکریہ ادا کیا ،ارشد انصاری نے تمام کامیاب امیدواران کو مبارک باد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر صحافی علی ساہی کو لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کا پہلا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔آئی جی پنجاب نے لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی کے الیکشن میں جیتنے والے دیگر عہدیداران نو منتخب سینئر نائب صدر حماد اسلم، جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ، نائب صدر احمر کھوکھر، فنانس سیکرٹری عمر یعقوب، جوائنٹ سیکرٹری سرفراز خان، گورننگ باڈی کی نشست پر جیتنے والے ممبران حسن خالد، مرزا رمضان بیگ،خرم ملک، علی چوہدری اور فراز نظام کو بھی مبارک باد دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار ہمارے لیے اہم اور قابل احترام ہیں۔