لاہور (یواین پی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ( ہفتہ ) 28فروری کو ہوں گے، جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت منعقد ہوں گے اور اس مقصد کے لئے 125بائیو میٹرک سسٹم انسٹال کر دیئے گئے ہیں جبکہ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ہائیکورٹ بار کے 4عہدوں کے لئے 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کے عہدے کے لئے بابر مرتضیٰ خان اور راجہ عامر
خان آمنے سامنے ہوں گے۔ نائب صدر کے لئے چوہدری قمر شاہد میو اور سہیل قیصر فاروق امیدوار ہیں جبکہ نائب صدر کے عہدے کے لئے شیخ حبیب بن یوسف اور فیصل محبوب ملک بھی امیدوار ہیں۔سیکرٹری کے عہدے کے لئے بیرسٹر حارث حیات ڈاہر اور رائے محمد علی کھرل امیدوار ہیں جبکہ اسی عہدے کے لئے سجاد حسین تارڑ اور قاسم اعجاز سمرا بھی میدان میں ہیں۔فنانس سیکرٹری کے لئے بلال ریاض شیخ اور چوہدری عبدالحئی گجر امیدوار ہیں جبکہ اسی عہدے کیلئے سعدیہ نورین مہر، فائزہ نصیر چوہدری اور قرالعین بھی امیدوار ہیں