جان بچانے والی ادویات مریضوں کی پہنچ سے دور

حکام ادویات کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائیں :شہری تنظیموں کامطالبہ
تلونڈی (خصوصی رپورٹ)ادویات کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ سے عوام میں تشویش لہردوڑ گئی،جان بچانے والی ادویات بھی مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں ،مستقل مریض ادویات کی خریداری سے پریشان ہیں، حکام ادویات کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائیں،شہری تنظیموں کے رہنما ئوں چودھری منیر احمد، سردار فیصل ڈوگر،چودھری الطاف حسین، مہر اشتیاق جتالہ و دیگر نے  ادویات کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ سے مستقل مریض ادویات خریدنے سے قاصر ہیں، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکام ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے ڈریپ کو قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا پابند بنائیں۔