پاکستان میں استعمال ہونے والی تقریباً 85 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں
عالمی یا علاقائی حالات کے پیش نظر راستوں کی ممکنہ رکاوٹیں، ادویات کی فراہمی پر اثرانداز نہیں
اسلام آباد(آن لائن)ڈریپ نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ ضروری ادویات، بشمول انسولین اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ضروری ادویات کی قیمتوں میں کسی نئے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود اضافہ نہیں کر سکتی ہیں۔ ڈریپ ادویات کی دستیابی کے حوالے سے کڑی نگرانی کو یقینی بنارہی ہے