مہینوں گزر گئے ٹھیکیدار پلیوں کی تعمیر مکمل نہ کر پایا،کمشنرنوٹس لیں:شہری
الہ آباد (خصوصی رپورٹ)پتوکی تا کنگن پور روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار ہے، مہینوں گزر گئے ٹھیکیدار ابھی تک پلیوں کی تعمیر ہی مکمل نہ کر پایا،حادثات معمول بن گئے، شہریوں نیکمشنر لاہور، ڈی سی قصور اور محکمہ ہائی وے کے حکام سے نوٹس لیکر روڈ کی جلد تعمیرکا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق پتوکی، چونیاں، الہ آباد تا کنگن پور روڈ کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر سے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں اور مسافروں نبیل علی، عبدالغفور، عنصر علی، شہزاد ملک، اسماعیل میاں، مناظر شاہ و دیگر کا کہنا ہے کہ روڈ کی جلد تکمیل سے سفر محفوظ اور آسان ہوجائیگا،روڈ کی تعمیر ن لیگ کا اچھا اقدام ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہ صرف عوام کی مشکلات کو بڑھاتی ہے، بلکہ حکومتی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے،حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، اس سلسلہ میں موقف لینے کیلئے محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او لطیف گجر سے موبائل فون پر رابط کرنے کی کوشش کی تو موصوف نے فون نہ اٹھایا۔