خواہشمند افراد30 اگست تک نمبر کیلئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں:ترجمان
لاہور (کرائم رپورٹر)گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ اگست کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق خواہشمند افراد30 اگست تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای آکشن سسٹم شہریوں کو شفاف اور سہل طریقے سے اپنی پسند کے نمبرز حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔اس نظام نے روایتی پیچیدگیوں، کرپشن اور ایجنٹ کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام کو گھر بیٹھے بولی میں حصہ لینے کی سہولت دی ہے۔