مراد علی شاہ کی وفاقی محتسب نوید کامران سے ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد
کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاقی محتسب اعلیٰ کے پورٹل کو اپنے حکومتی پورٹل سے منسلک کرے گی، جس سے عوام کو شکایات کے بارے میں آگاہی حاصل ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی محتسب اعلیٰ نوید کامران بلوچ سے ملاقات کی اور ان کے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عوامی مسائل کے تیز اور مؤثر حل کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے نوید کامران کی حلف برداری تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کا منصب سنبھالنا ایک احسن قدم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ سندھ میں مزید ریجنل اور سب ریجنل دفاتر قائم کرے تاکہ عوام کو فوری آسان انصاف فراہم کیا جا سکے