الہ آباد (خصوصی رپورٹ)تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو خودکشی سے بچا لیا، ایس ایچ او چھانگا مانگا کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون ریلوے لائن پر لیٹی ہوئی ہے اور اپنی جان لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایس ایچ او نے فوری طور پر پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر خاتون کو بحفاظت ریسکیو کیا اور تھانے منتقل کر دیا۔خاتون کی شناخت عائشہ زوجہ عابد کے نام سے ہوئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون گھریلوجھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر چھانگا مانگا پہنچی تھی اور خودکشی کی کوشش کر رہی تھی،پولیس نے خاتون کے اہل خانہ کو اطلاع دی جو تھانے پہنچ کر اپنی عزیزہ کو بحفاظت ساتھ لے گئے۔