وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،سامان سے محروم

رائیونڈ،گوالمنڈی ،غالب مارکیٹ ،شادباغ،لوئرمال،نصیر آباد میں ڈاکے
دومقامات پر گاڑیاں،گارڈن ٹائون، شیرا کوٹ ، بھاٹی سے موٹرسائیکل چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ رائیونڈ میں صادق سے 1لاکھ 50ہزاروموبائل،گوالمنڈی میں فاروق اعظم سے 1 لاکھ 40ہزاروموبائل ،غالب مارکیٹ میں وسیم سے 1 لاکھ 35 ہزاروموبائل ،شادباغ میں فہیم اختر سے1 لاکھ 30 ہزاروموبائل ،لوئرمال میں شاہد سے 1لاکھ 20 ہزار وموبائل اورنصیر آباد میں اقبال سے ڈاکو 1 لاکھ 10 ہزار ،موبائل ودیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔بادامی باغ ،شادمان سے گاڑیاں،گارڈن ٹائون، شیرا کوٹ اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔