ڈاکوئوں نے اختر، نصراللہ، ظہیر، ہارون، خالد سے 6لاکھ 10ہزارنقدی لوٹی
سندر، برکی سے گاڑیاں، لٹن روڈ، مصطفی آباد، نشتر سے موٹرسائیکل چوری
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری6لاکھ 10ہزار روپے ، موبائل فونز، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بادامی باغ میں اختر سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں نصراللہ سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ظہیر سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں ہارون سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ ستوکتلہ میں خالد سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ سندر اور برکی کے علاقوں سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، مصطفی آباد اور نشتر کالونی سے موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے۔پولیس نے وارداتوں کے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔