پنجاب:2.30ارب سے جیلیں سولر پر منتقل کرنیکافیصلہ

ہوم سیکرٹری نے سکیم منظور کر لی ،تمام 44 جیلوں کو سولر پر منتقل کیا جائیگا
سولرپر منتقلی سے آئندہ برسوں میں اربوں کی بچت ہوگی:محکمہ داخلہ ذرائع 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر پینل پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی سکیم منظور کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں میں سولر لگانے کیلئے 2 ارب 30کروڑروپیرکھنے کی تجویز دی گئی۔پنجاب کی تمام 44 جیلوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔سولر پینل سے قبل جیلوں کا سالانہ بجلی کا بل 2 ارب روپے آتاتھا۔محکمہ داخلہ ذرائع نے بتایا کہ سولر پر منتقل کرنے سے بجلی بلوں کی مدمیں آئندہ برسوں میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔