سو فیصد ورک آرڈر جاری ،رہ جانیوالی 3 تحصیلوں میں کام شروع کر دیا گیا
اقبال ،واہگہ اورعزیز بھٹی ٹائونزمیں8700 گلیوں کی تعمیر کیلئے10ماہ مقرر
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں رہائشی معیار کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ کا فلیگ شپ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو تیار کر لیا گیا ،منصوبہ کی لاگت 30ارب روپے جبکہ جون 2026ڈیڈ لائن دے دی گئی۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون کے بعد فیز ٹو کیلئے سو فیصد ورک آرڈر جاری کر دیئے گئے۔رہ جانے والی 3 تحصیلوں میں کام شروع کر دیا گیا۔علامہ اقبال ٹا ئون میں 73 سکیموں ،واہگہ ٹائون میں 44سکیموں اورعزیز بھٹی ٹائون میں 21سکیموں کے کام کا آغاز آئندہ ماہ ستمبر سے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق تینوں تحصیلوں میں 8700 گلیوں کی تعمیر کا منصوبہ 30 جون 2026تک مکمل کیا جائے گا۔ 30 ارب روپے سے تینوں تحصیلوں کے دیہی اور شہری علاقوں میں منصوبوں کو بروقت تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔