پنجاب بھر کے سکولوں میں زائداساتذہ کودوسرے اداروں میں منتقل کرنیکافیصلہ

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس ٹی آرسے زائد اساتذہ کودوسرے اداروں میں منتقل کرنیکافیصلہ کیا گیا۔مذکورہ اساتذہ کوریشنلائزیشن کے ذریعے دوسرے سکولوں میں بھیجاجائیگا، ریشنلائزیشن کاعمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کیا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول میں سب زیادہ عرصہ سے تعینات اساتذہ کو ٹرانسفر کیا جائیگا، گرمی کی چھٹیوں کے بعد متعلقہ اساتذہ نئے سکولوں میں جاکر پڑھائیں گے۔