’’نیا پاکستان منزلیں آسان‘‘منصوبہ میں 30ارب کی کرپشن کا انکشاف

منصوبہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شروع کیا گیا، پی سی 2بھی تیار نہیں کیا گیا، پلاننگ کمیشن کی ہدایات بھی نظر انداز کی گئیں
پنجاب اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے’’ نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘منصوبے کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، تحقیقات شروع 
لاہور (انٹرنیوز) نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے میں 30 ارب روپے کرپشن کا انکشاف ہونے پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شروع کیا گیا، منصوبے میں 30ارب روپے کی مالی بے انتظامی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق منصوبے کا پی سی 2بھی تیار نہیں کیا گیا جبکہ منصوبے میں پلاننگ کمیشن کی ہدایات بھی نظر انداز کی گئیں۔دوسری جانب حکام نے منصوبے میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔