پی ٹی آئی احتجاج پر 39 کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 جہلم جیل سے لاکر ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیاگیا، سماعت 13 جنوری تک ملتوی 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ڈیوٹی جج کی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج پر گرفتار39 کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔گزشتہ روز انسداددہشتگردی عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث تھانہ شمس کالونی کے مقدمہ میں گرفتار39 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جہلم جیل سے لاکر ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیاگیا،ڈیوٹی جج نے تمام39 کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت13 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔