اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج کے معاملے پر گرفتار 146 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔