لاہور (کورٹ رپورٹر)نسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی،ملزمہ فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،پولیس نے ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ کیخلاف تفتیش مکمل ہے ، مقدمہ کا سپلیمنٹری چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے۔