لاہور: لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں مطلوب اشتہاری ملزم صابر کو بحرین سے ڈی پورٹ کروا کر گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزم کی گرفتاری انٹرپول کے تعاون سے عمل میں آئی۔ پولیس ٹیم نے ریڈ وارنٹ کے تحت ملزم کو بحرین سے گرفتار کیا اور لاہور منتقل کیا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم صابر تھانہ مصطفیٰ آباد کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور اب قانون کی گرفت میں ہے۔ پولیس اس کیس میں مضبوط چالان تیار کر کے ملزم کو سخت سزا دلوانے کے لئے کوشاں ہے۔