چین نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کے ساتھ تجارت پر تعاون کی امید رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ دوطرفہ تعلقات میں استحکام بڑھانے پر کام کرے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور کیوبا کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کو امریکہ کی غنڈہ گردی قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے اور ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔یہ بیانات چین کی جانب سے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں استحکام اور تعاون کی خواہش کو ظاہر کرتے ہیں، خاص طور پر تجارتی اور صحت کے شعبوں میں۔