اسد قیصر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جیل سے تب باہر آئیں گے جب ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے گا۔
2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی کے رہنما اہم مطالبات پیش کریں گے، جن میں عمران خان سمیت تمام ورکرز کی رہائی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویلین کیسز کو ملٹری کورٹس میں نہیں چلنا چاہیے اور امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔