پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے لیے وسیع الائنس کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بعد محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیے جانے کا ذکر کیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو رشوت اور دھمکیوں کے ذریعے قانون سازی پر مجبور کیا گیا، اور جو ترمیم کے خلاف ڈٹے ان کے خلاف کیسز بنائے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہے اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے الائنس کی میٹنگ بلائی جا رہی ہے، جس میں ملکی سطح پر پروگرام وضع کیے جائیں گے۔