اولمپک ہیرو ارشد ندیم وطن واپس، لاہور ایئرپورٹ پر مداحوں اور اہلخانہ کا پرتپاک استقبال

اولمپک ہیرو ارشد ندیم وطن واپس، لاہور ایئرپورٹ پر مداحوں اور اہلخانہ کا پرتپاک استقبال

لاہور: میاں چنوں کے قومی ہیرو، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

ارشد ندیم گزشتہ رات ساڑھے دس بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اترے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم نجی ایئر لائن کے ذریعے وطن واپس آئے، اور ان کے ہمراہ نائب صدر ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن محمد اکرم ساہی اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ بھی موجود تھے۔ ارشد ندیم نے حال ہی میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دسواں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجری کی وجہ سے کچھ مشکلات آئیں، جس سے قوم کو مایوسی ہوئی، تاہم ان کا جذبہ بلند رہا۔ارشد ندیم نے وطن واپسی پر مداحوں اور اہلخانہ سے ملاقات میں کہا:
"میں اپنی محنت جاری رکھوں گا اور اگلی بار گولڈ میڈل جیت کر واپس آؤں گا۔"

کوچ سلمان بٹ نے کہا کہ انجری کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ہو سکتی ہے، اور اس کے باوجود 85 میٹر کی تھرو کرنا بڑی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے بتایا کہ ارشد ندیم نے انجری کے بعد ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لیا، اور ابھی مکمل صحت یابی کے لیے 8 ہفتے کی ضرورت ہے۔

ارشد ندیم کا ایئرپورٹ پر استقبال ان کے دوستوں، احباب اور مداحوں نے کیا، جس کے دوران ان کا جوش و جذبہ دیکھنے والوں کے لیے حوصلہ افزا تھا۔