کراچی(آئی این پی ) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے ، وہاں صوبے میں ایم ڈبلیو ایم کی اتحادی حکومت ہے، مگر احتجاج کراچی میں کیا جارہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آر میں تمام اہم مقامات بند کرکے کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے، ایم ڈبلیوایم وزیراعلی کے پی کے سامنے احتجاج کی بجائے کراچی میں احتجاج کررہی ہے۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی نے نمائش پر ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں سے بات کی ہے لیکن وہ بات سننے کو تیار ہی نہیں ہیں