شہرقائدکی رونقوں کو بحال کریں گے،شوشے چھوڑنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے،میئرکراچی
کراچی(آئی این پی )میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کراچی درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، پروپیگنڈا بند کریں۔ لانڈھی میں اسپورٹس کمپلکس کاافتتاح کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاکہ پیپلز پارٹی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے،کراچی کی رونقوں کو بحال کریں گے،صوبوں سے متعلق جو طریقہ آئین میں ہے اس پر عمل کریں،شوشے چھوڑنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ میئر کراچی نے کہاکہ صوبوں کے معاملے کو آئین کے تحت پارلیمان میں حل کریں، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا، معاشی استحکام نہیں آئے گا،بارشوں کے بعد سڑکوں کی مرمت کریں گے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی کی نیت کام کرنے کی ہے، چاہتے ہیں بہتری آئے۔