جاں بحق خاتون پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق پاکستان او ڈاکٹرسلیمان کا بھارت سے تھا
دبئی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔اماراتی ایوی ایشن حکام نے کہا کہ راس الخیمہ میں پرائیویٹ سیاحتی ایوی ایشن کلب کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا، طیارہ سیاحتی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔اماراتی ایوی ایشن حکام نے کہا کہ طیارے کی پائلٹ 29 سالہ پاکستانی فریانزا پروین تھیں جبکہ مسافر 26 سالہ بھارتی ڈاکٹر سلیمان تھے۔حکام پاکستانی قونصل خانے کے مطابق پاکستانی پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق ملتان سے ہے ، پاکستانی پائلٹ کی میت پاکستان روانہ کی جائیگی۔