کیلیفورنیا:چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2افراد ہلاک

  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق یہ حادثہ ٹیریاسانٹا کے ایک فوجی رہائشی کمپلیکس میں پیش آیا۔