اسرائیل کی غزہ میں 2 ہسپتالوں پر بمباری، 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرکے ہسپتال بند کردیا
 غزہ،جنیوا (آئی این پی )اسرائیلی فورسز نے غزہ میں دو اسپتالوں کمال عدوان اور الوفا اسپتال پر گولہ باری جاری رکھی جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اور الوفا اسپتال کے بعد اہلی نامی ایک اور اسپتال پر بھی بمباری کی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ ان اسپتالوں میں مریضوں کے بھیس میں حماس کے کمانڈرز اور جنگجو چھپے ہوئے تھے