اسرائیل کی غزہ پر بمباری ‘ 45 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں نے گھر جلا دئیے

محمود عباس کا حماس سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ،   حماس کے رہنما باسم نعیم نے فلسطینی صدرکے  الفاظ کو توہین آمیز قرار دیدیا

 غزہ ،تل ابیب،نیویارک(آئی این پی )غزہ میں فلسطینی شہریوں کی پناہ گاہوں پر اسرائیل کے رات بھر حملوں میں کم از کم 45 فلسطینی اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے  ۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے مزاحمتی تنظیم حماس سے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے سے اسرائیل کو غزہ پر حملے کا بہانہ مل رہا ہے۔ صدرمحمودعباس کا کہنا ہے کہ حماس نے قابض مجرم کو غزہ میں جرائم کا جواز فراہم کیا ہے، اسرائیلی جرائم کا سب سے بڑا جواز یرغمالیوں کو رہا نہ کرنا ہے۔حماس کے رہنما باسم نعیم نے فلسطینی صدر محمود عباس کے الفاظ کا توہین آمیز قرار دے دیا۔حماس رہنما نے کہا کہ عباس باربار اور مشکوک انداز میں اسرائیلی جرائم کا الزام ہمارے لوگوں پر لگا رہے ہیں۔