انقرہ (آئی این پی )ترکیے میں قید کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے )کے رہنما عبداللہ اوکلان نے اپنے حامیوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللہ اوکلان کردستان ورکرز پارٹی کے سربراہ ہیں جنہیں 1999 میں کینیا سے ترکیہ کی اسپیشل فورسز نے گرفتار کیا تھا۔