بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنمائوں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

پشاور(آئی این پی ) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے پارٹی رہنمائوں کو صلح کے لیے آمادہ کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی ، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہوگئی، پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب عاطف خان نے کہا کہ میں، اسد قیصر اور شہرام ترکئی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔