کچے کے علاقے کو خوشیوں کا نگر بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے امن کا وعدہ کیا گیا ہے
کراچی(آئی این پی ) صوبہ سندھ کے کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ 50ڈاکوئو ں نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ کے کچے کے علاقوں میں پائیدار امن کیلئے صدر آصف علی زرداری نے تاریخ پالیسی منظور کر لی ہے، اس تاریخ ساز موقع پر محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بدنام زمانہ ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔کچے کے علاقے کو خوشیوں کا نگر بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے اب امن کا وعدہ کیا گیا ہے، اور اس پس ماندہ علاقے میں بھی اب ترقی کا سفر شروع ہوگا۔